پاک، جنوبی افریقا تیسرا ون ڈے آج سنچورین میں ہوگا

  • January 25, 2019, 12:36 pm
  • Sports News
  • 480 Views

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے پہلے گرین شرٹس نے بھرپور تیاری کی ہے جبکہ پانچ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

یاد رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

خیال رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی ہوا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو نازیبا کلمات کسےتھے، جس پر بعد ازاں انہوں نے معذرت بھی کرلی ہے۔

سرفراز احمد کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں خلوص دل سے معافی چاہتا ہوں۔