مستونگ: لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد
- October 23, 2025, 12:06 pm
- Breaking News
- 172 Views
مستونگ: لاپتہ ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد
مستونگ (نمائندہ خصوصی) — مستونگ کے علاقے کردگاپ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی پولیس یوسف ریکی کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ جاتے ہوئے کردگاپ کے مقام پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے تھے۔
آج ان کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگنانہ کلی شربت خان سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔











