کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فہرستوں کی جانچ و درستگی اور گھر گھر تصدیقی عمل کا آخری دن

  • October 28, 2025, 10:14 am
  • National News
  • 151 Views

عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے گزارش کرتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں ضرور چیک کریں۔ ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج یا درستگی کے لیے شہری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے بروقت رجوع کریں۔واضح رہے کہ آج یعنی 28 اکتوبر 2025ءگھر گھر تصدیق (door-to-door verification) کا آخری دن ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کوائف کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی حتمی تیاری کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ شیڈول کے اجرا کے بعد الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 39 کے تحت ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج یا درستگی کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔