مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
- October 29, 2025, 2:23 pm
- Breaking News
- 146 Views
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دشت کے چلتن پہاڑی سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ پہاڑی سلسلے میں پِکنک پر آئے 8 افراد زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔











