کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا

  • October 29, 2025, 2:46 pm
  • National News
  • 171 Views

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلارہا تھا، 10ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا، یقینی طور پر چالان بھروں گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، چالان کے بعد ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔