بلوچستان ، مسافر بس سے بھارتی ویاگرا کی 8ہزار گولیاں برآمد

  • November 3, 2025, 1:42 pm
  • National News
  • 107 Views

حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیا کو ضبط کرلیا ہے۔