بلوچستان حکومت کا صوبے میں ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ
- November 3, 2025, 1:46 pm
- National News
- 143 Views
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے خواتین اور بچیوں کو ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبے میں ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو فوری کارروائی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے ،بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک فورس قائم کی جارہی ہے ،جو کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی کرکے ان خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گیاس مقصد کیلئے صوبائی کابینہ نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت اسپیشل سیکچوئل آفینس انوسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔











