کوئٹہ ،علاقے لہڑی آباد سے ملنے والی بوری بند نعش کا معمہ حل، قتل میں ملوث بھائی گرفتار، پولیس

  • November 3, 2025, 1:48 pm
  • National News
  • 151 Views

سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے لہڑی آباد سے ملنے والی بوری بند نعش کے معمہ کو حل کرتے ہوئے مقتول کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق، گزشتہ ماہ شالکوٹ پولیس کو لہڑی آباد کے رہائشی حبیب اللہ کی بوری بند نعش ملی تھی۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد کیس کو سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے صرف 16 روز میں اس اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کے بڑے بھائی ملزم رحیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ معمولی تکرار پر غصے میں آکر بھائی کو قتل کردیا تھا۔ بعدازاں نعش کو بوری میں بند کرکے میدانی علاقے میں پھینک دیا۔

پولیس نے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔