حکومت بلوچستان کا نو عمر قیدیوں کیلئے کوئٹہ میں علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

  • November 3, 2025, 1:49 pm
  • National News
  • 138 Views

بلوچستان حکومت نے صوبے میں نو عمر قیدیوں کے لیے علیحدہ جیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ جیل کے مطابق، کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی جیل تعمیر کی جائے گی، جس کا تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر نو عمر قیدیوں کے لیے عارضی جیل قائم کی جائے گی تاکہ کم عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھا جا سکے۔

محکمہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ماڈل جیل میں نہ صرف تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ ہنر سکھانے کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ قیدیوں کی اصلاح اور بحالی میں مدد مل سکے۔