بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلے
- November 3, 2025, 1:53 pm
- National News
- 158 Views
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے صوبے میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد بلوچ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) آصف خان کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
ایس پی دکی زاہد حسین شاہ کو ایس پی قلات تعینات کیا گیا۔
ایس پی پشین عبدالحلیم اچکزئی کو سینئر انسٹرکٹر اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ مقرر کیا گیا۔
تعیناتی کے منتظر محمد انور بدینی کو ایس پی دکی لگایا گیا۔
سید عبدالصبور کو ایس پی پشین اور اختر محمد اچکزئی کو ایس پی سوراب تعینات کیا گیا۔
علی رضا کو ایس پی انویسٹی گیشن (SCIW) کوئٹہ،
محمد معروف عثمان کو ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی کوئٹہ،
جبکہ اسرار احمد عمرانی کو اے آئی جی پی جینڈر سی پی او کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
زبیر احمد درانی کو ڈی ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، رحمت اللہ اور خرم مہیسَر کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔










