ماہ رمضان شریف میں اوستہ محمد میں شراب ،چرس،آفیم ہر قسم کی منشیات پولیس کی نگرانی میں سر عام چل رہی ہے

  • July 4, 2015, 12:54 am
  • National News
  • 88 Views

اوستہ محمد ( این این آئی )اوستہ محمد میونسپل کمیٹی کے کونسلر وزیر احمد عمرانی نے کہا کہ ماہ رمضان شریف میں اوستہ محمد میں شراب ،چرس،آفیم ہر قسم کی منشیات پولیس کی نگرانی میں سر عام چل رہی ہے ماہ مقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے دن ہو رات نوجوان موٹر سائیکلوں پر سر عام شراب کی بوتلیں لیکر فروخت کرتے ہوئے نذر آتے ہے جس سے ماہ رمضان کی بے حرمتی ہو رہی ہیں اور نوجوانوں کی زندگی سے کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا ایماندار ڈی پی او جعفرآباد کو منشیات کو کاروبار کیو ں نذر نہیں آتا انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام بالا سے اپیل کی کہ اوستہ محمد میں پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں چلنے والا کاروبار کا نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے نوجوانوں کی زندگی بچائی جائے۔