نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری

  • July 22, 2015, 8:31 pm
  • National News
  • 59 Views

نصیرآباد (ویب ڈیسک) نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری طوفانی ہواؤں کے باعث شہرمیں سائن بورڈ اوردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے کئی کچے مکانات کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآبادکے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی،میرحسن،چھتر،منجھوشوریٰ ،ربیع کینال اورگردونواح مین مون سون کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیاہے ڈیرہ مراد جمالی اوراس کے گردونواح علاقوں میں طوفانی ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موصلادھاربارش ہوئی جس کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ کرزمین بوس ہوگئے سائن بورڈزگرگئے اورکچے مکانات کی دیواریں بھی گر گئیں سخت گرمی کابھی زورٹوٹ گیا شدیدبارش کے باعث متعددعلاقے زیرآب آگئے اورمواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا۔