موٹر سائیکل بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے1 شخص ہلاک اور2 زخمی

  • December 29, 2015, 3:46 pm
  • National News
  • 81 Views

دکی(آن لائن) بلوچستان کے علاقے چما لنگ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے1 شخص ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز چمالنگ کے علاقے بالاڈاکہ میں موٹر سائیکل پر سوار3 افراد جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کیساتھ موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی نتیجے میں داد محمد موقع پر جاں بحق جبکہ محمد خان اور محمد حسن زخمی ہو گئے ۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔