گورنمنٹ گرلزکالج مسلم باغ کی طالبات کو ہدایت

  • April 7, 2016, 9:57 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ(آن لائن)محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ گرلزکالج مسلم باغ کی طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاسز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کالج میں اساتذہ کی کمی کو دور کرتے ہوئے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے یہ ہدایت سیکرٹری محکمہ تعلیم عبدالصبور کاکڑ کے دورہ کالج کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جنہوں نے جمعرات کے روز اپنے دورے کے دوران کالج کی پرنسپل اساتذہ سے ملاقات کی اور ان سے کالج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاپرنسپل نے اس موقع پر سیکرٹری تعلیم کو آگاہ کیا کہ کالج میں اساتذہ کی تعداد پوری ہے اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کلاسز کا اجراء کردیاگیا ہے تاہم طالبات کی حاضری کا مسئلہ درپیش ہے سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا اور طالبات کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔