ینگ ڈاکٹروں کے جلوس پر شیلنگ کا نوٹس

  • April 7, 2016, 9:57 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں کے جلوس پر شیلنگ کرنے کے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 48گھنٹے کے اندر واقعہ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔