بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2016 کے بائیکاٹ کا اعلان

  • September 21, 2016, 7:56 pm
  • National News
  • 1.88K Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2016 کے بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہیں اپنے احتجاج کو وسعت اور مضبوط بنا نے کیلئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن سے بھی بات چیت جاری ہیں انہوں نے ہمارے احتجاج کی حمایت کی ہے یہ بات ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر سعید مندوخیل نے جنرل سیکرٹری اقبال بلوچ ، امداد بلوچ اور امجد حسین سمیت دیگر کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ا یشن جو کہ صوبہ بھر کے کالج اساتذہ کی واحد تنظیم ہے بی پی ایل اے اساتذہ کے حقوق کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آئینی جدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی آف بلوچستان کو کالج اساتذہ کے 6 مطالبات پیش کئے تھے جن تھیوری اور پریکٹیکل کے معاوضے میں اضافہ، کوڈنگ سسٹم کو بحال کرنا، بی اے، بی ایس سی امتحانات کا انعقاد صرف کالج اساتذہ جبکہ سوالیہ پرجہ جات کی تیاری اور سینیٹ سمیت سینڈیکیٹ میں کالج اساتذہ کی نمائندگی، مقامی امتحانی سینٹروں میں مقامی اساتذہ کی تعیناتی کی مخالفت بی پی ایل اے ان مطالبات پر زور دی رہی ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری آئی جبکہ امتحانی فیس تین گناہ بڑھانے کے باوجود اساتذہ کے معاوضے میں اضافہ کرنے کی بجائے مزید کٹوتی کر دی گئی ہیں جس سے امتحامی نظام مزید انحطاط کا شکار ہو گیا ہے دو سال قبل پیش کئے گئے مطالبات سرد خانے کی نظر ہو چکے ہیں اس لئے بی پی ایل اے اپنے جائز حقوق اور امتحامی نظام میں بہتری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات2016 سے لا تعلقی کا اعلان کر تی ہیں بشمول پرچہ جات کی مارکنگ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کو وسعت دینے اورموثر بنا نے کیلئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے اجلاس ہوا انہوں نے ہماری بائیکاٹ کی حمایت کی ہے اور سکول اساتذہ کو تاکید کی ہے کہ وہ امتحانات سے لا تعلق رہے ہم وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن سے بات چیت کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پیپروں کی فیس پانچ ہزار روپے وصول کی جاتی ہے جبکہ سپریٹنڈنٹ کو1500 اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو1200 روپے دیئے جا رہے ہیں۔