کوئٹہ :تندورایسوسی ایشن کا احتجاج ،بھارتی دھمکیوں کی مذمت

  • September 29, 2016, 12:00 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھارتی دھمکیوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں بدھ کو صدر حاجی رضا محمد خلجی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھےاور بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے، مظاہرین سے آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے صدررضا محمد خلجی ، سینئر نائب صدر مجید خان مزاری ،حضرت گل بلال اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی حکمرانوں کی گیڈر بھبکیاں قابل مذمت ہیں اگر بھارت نے جارحیت کیتواسکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اور عسکری قیادت ملک کے دفاع کیلئے ایک صفحے پر ہیں اور ہم حکومت اور پاک فوج کے ہر اقدام کی حمایت کریں گےاور اگر ضرورت پڑی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے کھڑی ہوگی۔