لیویز ٹیسٹ انٹرویو میں میرٹ کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں،جمعیت

  • October 2, 2016, 10:28 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)لیویز ٹیسٹ انٹرویو میں میرٹ کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں کریں گے جمعیت نے ہمیشہ حق و انصاف کا ساتھ دیا ہے جمعیت کے سینئر رہنماء میونسپل کارپوریشن پشین کے اپوزیشن لیڈر عبدالعلی خان کاکڑ نے ملنے والے وفود سے گفتگو میں کہا انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایت ملی ہے لیویز ٹیسٹ انٹرویومیں مبینہ طور پراقرباء پروری ہورہی ہے اور میرٹ کو نظراندازکیا جارہا ہے شنید میں آیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی لسٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور وہ اتھارٹی کو بھیج دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر میرٹ کو نظرانداز کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا انہوں نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،کمشنر کوئٹہ کواس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔