ڈاکٹروں کے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

  • October 2, 2016, 10:29 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکام بالا خصوصاً بیوروکریسی، ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی منظوری میں روڑے اٹکا رہی ہے جس کی پی ایم اے بلوچستان مذمت کرتی ہے حالانکہ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کے ڈاکٹروں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں حکومت اور بیوروکریسی جان بوجھ کر مطالبات سے روگردانی کر کے ڈاکٹروں کو ہڑتال کی جانب دھکیل رہی ہے ڈاکٹر مسیحائی پیشے کے ساتھ نہیں چاہتے کہ ہڑتال کریں کیونکہ ہڑتال سے غریب مریض براہ راست متاثر ہوئے ہیں پی ایم اے بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹروں کی منظورشدہ سمری کے حوالے سے جلدازجلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ایم ایس چمن ہسپتال ڈاکٹر اختر کے جواں سال بیٹے کو جلد ازجلد بازیاب کیا جائے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے بیروزگار ڈاکٹروں کیلئے آسامیاں پیدا کی جائیں حفاظتی پروگرام شیخ زید ہسپتال کوئٹہ اور ضلعی ہسپتالوں کے فنڈز میں 100فیصد اضافہ کیا جائے نئے منظورشدہ میڈیکل کالجز میں فوراً داخلے شروع کئے جائیں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نرسنگ اسکولز قائم کئے جائیں پی پی ایچ آئی جس کو نان پروفیشنل، نان ٹیکنیکل، بی اے پاس چلا رہے ہیں فوراً تحلیل کر کے اختیارات ضلعی منتظم صحت کو دیئے جائیں تمام مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اقدام اٹھایا جائے گا جس کی ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہو گی۔