کوئٹہ کینٹ کے سول علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز 3اکتوبر سے ہوگا

  • October 2, 2016, 10:29 pm
  • National News
  • 78 Views

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ کینٹ عمران گلزار کی ہدایت پر کوئٹہ کینٹ کے سول علاقوں میں 3اکتوبر سے ہفتہ صفائی پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی کا کام کرے گا صفائی مہم کے دوران کوئٹہ کینٹ کے شہریوں سے تعاون اور شرکت کی اپیل کی گئی ہے کوئٹہ کینٹ کے سول ایریا میں صفائی کا کام ہو اور گندگی سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔