خلفائے راشدین کے یوم وفات وشہادت پر عام تعطیل کی جائے‘اہلسنت والجماعت

  • October 2, 2016, 10:29 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(آن لائن)اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے بیان میں کہا کہ یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم ؓ کی مناسبت سے صحابہ ؓریلی اور بھارتی جارحیت کے خلاف انڈیا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی تمام اہلسنت عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی و دیگر نےکہا کہ اہلسنت والجماعت ایک عرصے سے خلفائے راشدین کے یوم وفات اور شہادت پر حکومت سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ان ایام میں عام تعطیل کر کے سرکاری طور پرمنایا جائے مگر حکومت اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی دریں اثنا ء اہلسنت والجماعت کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا فرحان صدیقی نے بیان میں کہا کہ یکم محرم کو کوئٹہ ، پشین ، مستونگ،نوشکی ، ڈیرا مراد جمالی ، خضدار سمیت صوبے بھر میں یوم شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ کی مناسبت سے صحابہ ؓریلی اور بھارتی جارحیت کے خلاف انڈیا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی کوئٹہ سے دن 2بجے خلفاء راشدین چوک (نزد اکرم ہسپتال )تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی ۔