کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ‘ عبدالرحیم کاکڑ

  • October 2, 2016, 10:30 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ بوستان کشتمند جمال لانگو فاروق لانگو سرور بازئی نسیم الرحمن خدا بخش لہڑی اور سلیم قریشی نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت دیہات کا منظر پیش کر رہا ہے ارکان پارلیمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں کے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود زمین پر کچھ نظر نہیں آ رہا انہو ںنے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پسند و نا پسند کی بنیاد پر فنڈز تقسیم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔