مالی باغ گلی نمبر8سمیت ملحقہ علاقوں کی صفائی پر توجہ دی جائے،اے این پی

  • October 2, 2016, 10:30 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ باچا خان یونٹ کے صدر نذر علی پیرعلیزئی علائو الدین آغا عبدالمنان مجکوال نوراللہ پٹھان سہل مہمند روزی خان خلجی بہائو الدین خان نے میئر کوئٹہ اور چیف میٹروپولیٹن کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے کوئٹہ شہر میں خصوصاََ کاسی روڈ آرٹ سکول روڈ ستار روڈ اور گلی نمبر 8 مالی باغ میکانگی روڈ میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ گلی نمبر8 محمد خان اسٹریٹ کی اسٹریٹ لائٹس خراب ہیں چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے اہل علاقہ پریشان ہیں انہوںنے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔