کوئٹہ کو غیرمحفوظ قرار دینے کے تاثر سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے، مرکزی انجمن تاجران

  • October 2, 2016, 10:30 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، اللہ داد ترین، سید قیوم آغا، یٰسین مینگل، سعداللہ اچکزئی اور دیگر عہدیداروں نے بیان میں کہا ہے کہ ایک تو کوئٹہ شہر میں کاروبار پہلے سے ہی تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے جبکہ رہی سہی کسر غلط سنسنی خیز رپورٹنگ نے پوری کی ہے اس سلسلے میں متعدد بار ذمہ داران کو آگاہ کیا گیا ہے کوئٹہ شہر میں صنعت کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی تجارت کا دارومدار دیگر صوبوں سے آنے والے خریداروں پر ہے مگر اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ہونیوالے واقعہ کو کوئٹہ کا واقعہ قرار دے کر شہر کو بدنام اور غیرمحفوظ قرار دیا جا رہا ہے جو کاروبار کیلئے نیک شگون نہیں انہوں نے الیکٹرانک میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی صورتحال کا نوٹس لے۔