لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا

  • October 2, 2016, 10:34 pm
  • National News
  • 197 Views

لورالائی (آن لائن) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا جبکہ شوہر کو زخمی کردیا اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے مرغی خانہ محلہ میں 3 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون (ن) بی بی کو قتل کر دیا جبکہ اس کے شوہر محمدنعیم کو زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے خاتون نے 8 ماہ قبل کوئٹہ سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔