ثناء اللہ خان زہری نے حسب معمول اتوار کی تعطیل کے باوجود تمام دن سرکاری مصروفیات

  • October 2, 2016, 10:38 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حسب معمول اتوار کی تعطیل کے باوجود تمام دن سرکاری مصروفیات میں صرف کیا۔ انہوں نے سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور افسران سے خطاب کیا، بعدازاں انہوں نے یارو اور پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کیا، انہوں نے پشین کے قبائلی عمائدین کے وفود سے بھی ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے اتوار کی شام سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا افتتاح بھی کیا ۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ اپنے دفتر پہنچے جہاں ان سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری امور کی انجام دہی اور فائل ورک بھی کیا۔