عوام سے اپیل کی کہ پنجگور کے قریبی پہاڑوں خاص کر سبزی اور سگار میں پکنک منانے اور عام آمد و رفت سے گریز کریں

  • October 15, 2016, 10:55 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ (آن لائن)کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے پنجگور شہر میں شاہو کہن گرِڈ اسٹیشن میں قائم سی پیک پر کام کرنے والی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے کیمپ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا سرمچاروں نے تین راکٹ فائر کئے اور بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ پنجگور کے قریبی پہاڑوں خاص کر سبزی اور سگار میں پکنک منانے اور عام آمد و رفت سے گریز کریں۔