سیٹلائٹ ٹائون میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال،مکینوں کو مشکلات

  • October 23, 2016, 10:49 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) سماجی و قبائلی رہنماؤں شاہ محمد عمرانی ،محمد اسلم کرد ،ملا فتح محمد کرد اور دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ روڈکی نالیاں ابل پڑی ہیں جس سے نالی کا گندہ پانی سڑکوں پر بہہ جانے سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہیلپرز سکول ، مسجد خضریکے قریب نالیاں بند پڑی ہیں جس سے طلباء و طالبات اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چلٹن ٹاؤن کے دفتر کے سامنے نالیوں کا کیچڑ بکھرا پڑا جس سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر سے مطالبہ کیا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ روڈ کا دورہ کریں اور علاقے میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں اور نالیوں کی صفائی اور کچرہ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔