انجمن تاجران بلوچستان کا پہلا تاجر کنونشن کل ہوگا

  • November 1, 2016, 9:18 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان کے زیراہتمام ایک روزہ پہلا تاجر کنونشن دو نومبر کو منعقد ہورہا ہے جس میں صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس زیرصدارت مرکزی صدر رحیم آغا بھی منعقد ہوا جس میں صوبائی قائدین سمیت بعض دیگر اضلاع کے نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس سے مرکزی صدر رحیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ان کے نام پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ آج صوبہ بھر کے تاجر پریشان ہیں اور انہیں تحفظ دینے کے حوالے سے موثر اقدام اٹھانے کیلئے ہمارا ایک روزہ تاجر کنونشن کامیابی کی سنگ میل ثابت ہوگا۔