قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ،جماعت اہلسنّت پاکستان

  • November 3, 2016, 7:07 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ ( این این آئی ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم اعلیٰ و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) الحاج مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہی تمام بحرانوں کا حل ہے جماعت اہلسنّت’’پاکستان زندہ باد تحریک‘‘ جاری رکھے گی ملک بھر میں پاکستان زندہ باد اور اسلام زندہ باد کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے ورکرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاالحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے ہی ملک کی اصل طاقت ہیں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کیلئے حکمرانوں پر دباؤ بڑھایا جائے گا قرارداد مقاصد پر عمل کر کے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے پیغام امن کو اپنانے کی ضرورت ہے جماعت اہلسنّت استحکام وطن کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔