حب میں مسافرکوچ اورٹرالرکی ٹکر،15افراد زخمی

  • November 25, 2016, 6:37 pm
  • National News
  • 203 Views

حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ اورٹرالرکی ٹکرکے نتیجے میں15افراد زخمی ہوگئے،زخمیو ں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب خضدارسے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرالرآپس میں ٹکراگئے،تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثےکی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ سول اسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔