کشمیر آباد کلی انار باغ میں صفائی کی ابتر صورتحال

  • April 23, 2018, 5:14 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی کشمیر آباد کلی انار باغ میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ، پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوجاتاہے،تفصیلات کے مطابق کشمیر آباد کلی انار باغ اور ملحقہ علاقوں کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہہے ،صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث کلی میں نالیوں سمیت گلیوں کی تعمیر اورصفائی کی ناقص صورتحال ہے گلیاں پختہ نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، گندا پانی پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوجاتاہے جس کے باعث لوگوں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں دو مرتبہ اس کلی کیلئے فنڈز منظور ہوئے مگر کوئی کام نہ ہوسکا ہم متعلقہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل حل کریں۔