ائیرپورٹ روڈ اور میاں غنڈی کے مقام پر خودکش حملوں اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

  • April 24, 2018, 9:43 pm
  • National News
  • 255 Views

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ائیرپورٹ روڈ اور میاں غنڈی کے مقام پر خودکش حملوں اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات کے نتیجے میں بیگناہ شہریوں پولیس و سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہدہشت گردی ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کی نئی لہر ثابت کر رہا ہے کہ صوبے کے امن و امان کے دشمن قوتیں ہر صورت میں عدم استحکام پیدا کرکے ایسے حلات پید اکرنا چاہتے ہیں تاکہ حقیقی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکیں۔بیان میں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر صورت میں امن و امان قائم کرنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے شہریوں،پولیس و سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا مانگی گئی۔بیان میں متاثرین کے لواحیقن کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی اور ہزارہ قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔