شہباز ٹاؤن و جناح ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال پر توجہ دی جارہی ہے

  • April 25, 2018, 5:02 pm
  • National News
  • 217 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر شہباز ٹاؤن جناح ٹاؤن ماڈل ٹاؤن کے سینٹری انسپکٹر محمد شعیب عظیم اور خالد فیصل سپروائزر غفار خان ہدے والا نے درج بالا علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انہوں نے عملہ پر زور دیا کہ وہ صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے گندگی کے باعث مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوتی جارہی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کینٹ کے تمام علاقوں میں صفائی کی بہتری پر خاص توجہ دی جائے اگر ان علاقوں کے مکینوں کو صفائی اور سیوریج کے نظام میں مشکلات ہوں تو وہ متعلقہ عملے سے رابطہ کریں تاکہ بروقت ان کی شکایت کا ازالہ ہوسکے ۔