ہزار گنجی اڈا میں پلاسٹک کےشیڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

  • April 25, 2018, 5:02 pm
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہزار گنجی بس و ٹرک اڈے میں پلاسٹک کے بنائے گئے شیڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار پبلک لیٹرین غیر فعال ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی بس و ٹرک اڈے کے تاجروں اور مسافروں نے بتایا کہ بس اڈے کیلئےپلاسٹک کے شیڈ لگائے گئے تھے جو اب مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس کے علاوہ پبلک لیٹرین مکمل طور پر غیر فعال ہوچکے ہیں اس کے نکاسی آب کے ٹینک پر مبینہ طور پر قبضہ کرکے دکانیں بنا لی گئی ہیں اسی طرح برساتی نالے پر بھی تجاوزات قائم ہیں تاجروں نے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک کے شیڈ دوبارہ لگائے جائیں تاکہ مسافر وہاں پر آرام کرسکیں اور پبلک لیٹرین کو مکمل طور پر فعال کیا جائے ۔