واٹر ٹینکر ٹرالی کونسلر وارڈ4کے حوالے کی جائے ،اہل علاقہ

  • April 30, 2018, 10:50 am
  • National News
  • 219 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیقباد آباد روڈ ‘گوردت سنگھ روڈ ‘ میر احمد خان روڈ کے متعدد مکینوں نے میئر کوئٹہ و ڈپٹی میئر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ وارڈ چار کے کونسلر سرو رخان بازئی کی منظور شدہ 2014کی اسکیم واٹر ٹینکر ٹرالی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کھڑی ہے اسے فوری طو رپر دیگر سامان کے ساتھ علاقہ کونسلر کے حوالے کیا جائے نئی استعمال ٹرالی کا کھڑے رہنے سے اس کے خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے اگر یہ ٹرالی وارڈ میں آ گئی تو علاقے میں کافی حد تک پانی کی قلت دور ہوگی اور عوام ٹینکر مافیا کے چنگل سے بھی آزاد ہوگی۔