کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات

  • May 2, 2018, 8:37 pm
  • National News
  • 262 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے درجنوں افراد زخمی ،سرکاری ہسپتالوں میں سگ گزیدگی کے انجکشن ناپید،عوامی مسائل سے بے خبرمتعلقہ حکا م خواب خرگوش میں مبتلا، عوامی حلقوں کا میٹروپولیٹن حکام سے کتا مار مہم چلانے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق جی ی او چوک، سرکلر روڈ، فاطمہ جناح روڈ ،مسجد روڈ، نواں کلی، سرکی روڈ انڈسٹریل ایریا، گوال منڈی چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن، ارباب کرم خان روڈ، بروری روڈ، جوائنٹ روڈ، جناح ٹاؤن، سمنگلی روڈ، اسپنی روڈ، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، ائیر پورٹ روڈ، ہدہ اورملحقہ گلیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ، جی پی او چوک پروی آئی پی ایریا میں رات بھر آوارہ کتوں کے غول پھرتے نظر آتے ہیں جس کے باعث شہری خوف وہراس میں مبتلاہونے لگے ،بچے ، خواتین اور بزرگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں عوامی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میٹروپولیٹن حکام کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں صرف ذاتی مفادات کی حصول میں مصروف ہیں ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے اور پورے شہر سے آوارہ کتوں کا صفایا کیا جائے شہریوں نے محکمہ صحت سے بھی مطالبہ کیا کہ صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن مہیاکئے جائیں تاکہ لوگوں کو بازار سے مہنگے داموں انجکشن خریدنا نہ پڑے