بی پی ایل اے کامطالبات کے حق میں ریلی،دوسرے روز بھی دھرنا

  • June 1, 2018, 8:36 pm
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں دوسرے روز بھی احتجاجی و دھرنا جاری رہا، وزیراعلیٰ کی جانب سے پروفیسرز کے لئے کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف مسلسل دوسرے روز بھی مرد و خواتین پروفیسرز شدید گرمی کے باوجود دھرنے میں موجود رہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کالج اساتذہ کے لئے ہائیر ایجوکیشن الاونس سمیت دیگر اعلانات کئے تھے جن پر ابتدائی عملدرآمد کے بعد مزید کارروائی روک دی گئی ہے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف گزشتہ روزبلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی اور بعد ازاں پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا جو جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا دھرنے میں خواتین پروفیسرز کی بھی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ اس دوران بی پی ایل اے کے مختلف یونٹس کے نمائندہ وفود، مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو دھرنے کے دوسرے روز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی پی ایل اے کے صدر پروفیسر آغا زاہد، جنرل سیکرٹری پروفیسر نذیر لہڑی، عین الدین کبزئی، خدائے رحم بلوچ و دیگر نے کہا کہ بیورو کریسی تسلیم شدہ اور منظور شدہ مطالبات اور وزیر