بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز،آئی جی اور چیف سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  • June 12, 2018, 6:07 pm
  • National News
  • 764 Views

بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز،آئی جی اور چیف سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آج وفاقی کابینہ نئے ناموں کی منظوری دے گی
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز،آئی جی اور چیف سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بدھ کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے گورنرز،چیف سیکرٹریز اور آئی جی کی منظوری کا امکان تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کیلئے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائر ناصر الملک نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں موجودہ گورنرز ،موجودہ آئی جی اور چیف سیکرٹریز کی جگہ نئے تینوں عہدوں کے ناموں کی منظوری دی جائے گی ،چاروں صوبوں کے گورنرز ،آئی جی اور چیف سیکرٹری سابقہ دور حکومت میں تعینات کئے گئے تھے ۔