کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہے، حسن نواز

  • June 15, 2018, 6:39 pm
  • National News
  • 40 Views

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہے، تاہم وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے بتایا کہ 24گھنٹے پہلے دل کا دورہ پڑنے پر کلثوم نواز کووینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھااور ہم سب کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو کوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی ہے ۔