انتخابات کیلئے پرامن ماحول ناگزیر ہے،نگران وزیرادخلہ

  • June 28, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(خ ن )نگران صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر احمد بنگلزئی نے گذشتہ روز محکمہ داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری داخلہ حید ر علی شکوہ نے صوبائی وزیر کو عام انتخابات کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کے آفیسران کوالیکشن کمشن کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پرمن وعمل دارآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات کیلئے پرامن ماحول ضروری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ عام انتخابات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں تاکہ ووٹروں کو ااپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی قسم کی دقت یامشکلات کا سامنا نہ ہو۔دریں اثناء نگران صوبائی وزیر آغا عمر احمد بنگلزئی سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مختلف امور تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے یورپی یونین کے وفد سے صوبے میں جیل اصلاحات کے حوالے سے معاونت ومشاورت کے فراہمی کے حوالے سے مشاورت اور معاونت کی فراہمی کیلئے کہا جس پر وفد نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جیل اصلاحات کیلئے مرتب کردہ سفارشات کا جائزہ لیکر اس حوالے سے پرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔