جمہوریت کے نام پر ہمارے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے ،نواب ایاز

  • June 28, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 208 Views

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے نامزد امیدوار نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ صوبہ کو سازش کے تحت تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت کا شعبہ مکمل طورپر تباہ ہو چکا ہے بجلی کی فراہمی نہ کی گئی تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن کا پانی خشک ہو رہا ہے اور صوبہ کے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہو گئے انہیں پانی کی قلت سے بچانا ہے 24 ارب روپے حکومت اور زمیندار ادا کررہے ہیں پھر بھی 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں 7 دن پانی کے مسئلہ پر اجلاس کیا آج سے چالیس سال پہلے ہمارے وطن کے باغات پر جہاز کے ذریعے اسپرے کیا جاتا تھا اب اربوں روپے تک بجٹ پہنچ چکا ہے ملازمین بھرتی ہو رہی ہے لیکن باغات پر کوئی اسپرے نہیں کیا جارہا جمہوریت کے نام پر ہمارے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پشتونخواوطن کو سازش کے تحت تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ کو سازش کے تحت تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت کا شعبہ مکمل طورپر تباہ ہو چکا ہے بجلی کی فراہمی نہ کی گئی تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔