سابق وزیرداخلہ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے، طارق مسوری بگٹی

  • July 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 81 Views

ڈیرہ بگٹی(این این آئی ) سابق ایم پی اے ڈیرہ بگٹی طارق مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے دور اقتدار میں نہ صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ یہ دور ڈیرہ بگٹی میں کرپشن کے حوالے سے بدترین دور رہا سرفراز بگٹی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اپنے آبائی علاقے کی سڑک تو کھلوا نہ سکے مگر وہ دعویدار ہیں بلوچستان بھر میں امن و امان کی بحالی کا امن و امان اگر کہیں بحال ہوا ہے تو وہ عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے ہوا ہے، انہوں نے یہ گفتگو اپنے اور سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے شرکا خطاب کرتے ہوئے کی ،میر طارق بگٹی نے اپنے خطاب میں الزام لگایا کہ سرفراز بگٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے خود پر جھوٹے بم حملے کروائے یہاں تک کہ اللہ نظر اور عبدالنبی بنگلزئی جیسے دہشتگردوں کو دو دو مرتبہ مارنے کا دعوی بھی کیا مگر کچھ ہی دنوں بعد وہ دہشتگرد ویڈیوز کے ذریعے اپنے ہلاکتوں کا تردید کرتے رہے، میر طارق بگٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ان کے دشمن وہ ہیں جو پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کیخلاف ہیں مگر جو پاکستان میں رہ کر پاکستان کا زندہ باد کا نعرے لگائے گا وہ ہمارے دوست ہیں۔