انتخابات کی تیاری میں غفلت ولاپرواہی سے گریز کیاجائے،بشیربازئی

  • July 5, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 47 Views

لورالائی (خ ن )کمشنر ژوب ڈویژن بشیرخان بازئی نے کہا ہے کہ الیکشن 2018کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور کسی بھی غفلت و لاپرواہی سے گریز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن 2018میں سیکیو رٹی اور دیگر تمام انتظامات کے حوالے سے منعقد ہ ا جلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر خان دوتانی ۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل مرزا محمد خان ،ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل ،اے ڈی آئی جی لورالائی ریجن عبدالمجید دستی،اے ڈی سی لورالائی اعجاز احمد ،اے ڈی سی بارکھان سید عثمان شاہ،اے سی آر ژوب ڈویژن رحمت اللہ اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام اضلاع کو الیکشن کے دن درکار گاڑیوں کی فہرست پیش کی گئی اور مطلوبہ تعداد پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشن پر لیویز اور پولیس اہلکاروں کو پہنچانے کے لئے گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔ نیز الیکشن میں استعمال ہونے والی تمام پرائیویٹ گاڑیوں کو معاوضہ دیا جائے گا ۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔