حادثات کا شکار کانکنوں کے لواحقین کو امداددی جائے ، عبدالستار

  • July 8, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ ( پ ر) پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیدریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار صوبائی چیئرمین محمدزمین پی ایم ڈی سی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے جوائنٹ سیکرٹری سید آصف شاہ میر قادر بخش لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری خدائیداد خان اور دیگر عہدیداروں نے ایک اخباری بیان میں کے ذریعے کہا کہ بلوچستان مائننگ ایریاز میں حالیہ حادثات رونما ہوئے ہیں ان میں جن خاندانوں کے لوگ کول مائنز میں فوت ہوئے ہیں بلوچستان حکومت نے ان کے ورثاء کا کوئی امداداب تک نہیں کی اور نہ ہی کوئی خصوصی گرانٹ جاری کیاگیا جوکہ مائنزورکروں کے ساتھ ناانصاف ہے اور حکومت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے ورکروں کو ڈیتھ گرانٹ عرصہ دراز سے ادا نہیں کی گئی علاوہ ازیں جوورکرز کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں 2017ء سے ان کو سکالر شپ کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے انہیں فوراً ادائیگی کی جائے تاکہ مائنزورکروں میں پائی جانے والے بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، اسی طرح نواں کلی ، مشرقی بائی پاس، کنگری اور گوادر وغیرہ میں لیبر کالونیاں کی قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ کیلئے پہلے سے کوئی واضح پالیسی کا تعین نہیں کیاگیا اور نہ ہی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر صلاح مشورہ کیا۔