مسلم لیگ ن دفاع پاکستان اورعوام کے حقوق کی محافظ ہے ، گوہر مینگل

  • July 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 38 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پاکستان اور ایشیاء کا عظیم لیڈر ہے جس کو تین ادوار میں وزیراعظم پاکستان رہنے کا شرف بھی حاصل ہے 28مئی 1998کو افواج پاکستان کے ساتھ ملکر امریکہ اور دیگر قوتوں کے اربوں روپے پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک بنادیا احتساب عدالت نے ان کیخلاف کو فیصلہ کیا اس کو مسترد کرتے ہیں اور اصل فیصلہ25جولائی کو عوام خود کرینگے،یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سنےئر نائب صدر میر گوہر خان مینگل ،نائب صدر الحاج خدائیداد خان ،نصیر خان اچکزئی،سردار بہادر خان باروزئی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک گیر پارٹی ہے جو دفاع پاکستان اور عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف پورے ایشیاء کا عظیم لیڈر ہے انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنے دور میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے ،بدامنی پر قابو اور خاص کر کراچی میں سالوں سال بھتہ خوری پرچہ مافیا قتل و غارت کا خاتمہ کرکے کراچی کو ایک بار پھر روشنی کا شہر بنادیا۔