لوٹ مار اور کرپشن کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے، حاجی سیف اللہ

  • July 9, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف رہنماء واین اے264 اور پی بی24 سے نامزد امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ، ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ ، شعیب خان کاکڑ، ملک منیر کاکڑنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر سکتی ہے پرانے نظام سے عوام کو نجات دلانے اور لوٹ مار، کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، صحت، پینے کی صاف سمیت تمام سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچلاک کلی کتیر ملا خیل اور سملی میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نصیب اللہ بیٹنی، حاجی عبدالخالق، داؤد خان، محمد حسین، عزیز خان کاکڑ، ارباب جمیل ، سمین ترین، محمد رمضان، واصل خان نے بھی خطاب کیا نامزد امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ، ملک سمندر کاسی ایڈووکیٹ ،شعیب خان کاکڑ ، ملک منیر کاکڑ نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے کہ اس پرانے نظام سے عوام کو نجات دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔