نواب اور سردار بلوچستان میں پسماندگی کے ذمہ دار ہیں، جمعیت نظریاتی

  • July 10, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(پ ر)کوئی سردار یا نواب ترقی پسند نہیں عوام ان کے عزائم کو ایک دھکا اور دیں صوبے کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیر اور حلقہ این اے 264پی بی 25کے امیدوار مولانا عبدالقادرلونی پی بی 3کے امیدوار ملک امان اﷲ خان کاکڑ پی بی 42کے امیدوار حافظ جمال عبدالناصر پی بی 1کے امیدوار عبدالحمید خان شیرانی پی بی 24کے امیدوار مفتی رحمت اﷲ ودیگر امیدواران نے مختلف کارنرمیٹنگز اور عوامی جرگوں سے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ صوبے اور قوم کی پسماندگی کے ذمہ دار نواب اور سردار ہیں انہی کی وجہ سے صوبہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست چاہے جس شکل میں ہوں یہ قوم کے خیر خواہ نہیں ان کی موجودگی میں مسائل بڑھیں گے قوم کی حقیقی فلاح وکامیابی مذہبی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے عوام 25جولائی کو تختی پر مہر لگاکر تبدیلی لائیں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر حلقہ پی بی 27اور حلقہ پی بی 29کے امیدوار مولانا قاری مہراﷲ نادر خان اچکزئی مولانا محمد ابراہیم مولوی رحمت اﷲ حقانی ودیگر حاجی فضل محمد ملیزئی کی رہائشگاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم پرستوں نے پانچ سال میں پشتون آباد کو محرومیوں کے سواکچھ نہ دیا قوم پرست کے وزیر کے پاس واسا کا محکمہ ہونے کے باوجود پشتون آبادکے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترستے رہے دو لاکھ پر مشتمل آبادی میں ایک ڈسپنسری بھی پرائیویٹ کلینک بن چکی تھی پشتون آباد کا فنڈ کرپشن کی نذر ہوایا دوسرے علاقوں میں خرچ کردیاگیا پشتون آباد کے عوام علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے 25جولائی کو تختی پر مہرلگائیں جمعیت نظرایتی علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔