گلستان، ایف سی نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی

  • July 10, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ ( کرائم رپورٹر)فرنٹیئر کور کے عملے نے گلستان کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کی بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے گلستان کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے 355 کلو گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی منشیات اندرون صوبہ سمگل کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔