حاجی جمعہ خان بادینی،عبدالرحمان لانگو، اکبر لانگو، ظہور زیب، سمیر اورعثمان کا نیشنل پارٹی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان نیشنل پارٹی

  • July 11, 2018, 9:22 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ حاجی جمعہ خان بادینی،عبدالرحمان لانگو، اکبر لانگو، ظہور زیب، سمیر اورعثمان کا نیشنل پارٹی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، پارٹی پالیسوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے لہذا ان افراد کا اب پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا میڈیا سمیت تمام اداروں کو مطلع کیاجاتا ہے کہ پارٹی کے نام سے ان کی تشہیر نہ کریں۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل خان بزنجو نے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے مختلف اضلاع سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرمزکورہ پارٹی ممبران کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے. مگر اس حوالے سے مرکز نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے. چونکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس کے فیصلے اسکے اداروں میں ہوتے ہے اور نیشنل پارٹی اپنے ورکروں کو عزت دیتی ہے کیونکہ پارٹی میں سارے ممبران رضاکارانہ طور پر ایک قومی سوچ اور فکر کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس لیے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے حقائق کو جاننا اور دونوں فریقین کو سننا لازمی ہے. ہم نے مرکزی کانگریس کو اس لیے ملتوی کیا تھا تاکہ عام انتخابات متاثر نہ ہو مگر بدقسمتی سے بلوچستان کی سیاست میں مداخلت کی وجہ سے شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے.لہذا 25جولائی کے بعد پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے توثیق کے بعد مرکزی کابینہ حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گی. تمام کارکن اپنے اْمیدواروں کو کامیاب کرنے کے لیے بھرپور کام کریں اور آپسی اختلافات کو میڈیا میں لانے کے بجائے ڈرافٹ کی صورت میں مرکز کو ارسال کریں. کیونکہ اس وقت بی این پی مینگل کا رستہ صاف کرنے کے لیے نیشنل پارٹی کو تمام اضلاع میں دیوار سے لگانے کہ بھرپور کوشش کی جارہی ہے مگر ہم عوامی طاقت سے تمام سازشوں کا ڈٹ کر ثابت قدمی سے مقابلہ کررہے ہیں. پارٹی کارکنان اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کے خلاف تمام سازشوں کو نے نقاب کرکے ناکام بنائیں.